ابنا: صدر مملکت جناب حسن روحانی نے ایران کے جنوبی صوبے ہرمزگان کے ساحلی شہر بندر عباس میں عوام کے عظیم اجتماع سے خطاب میں کہا کہ حکومت، ملت ایران کے دفاع اور ایٹمی حق سمیت تمام حقوق کے تحفظ کے لئے کوئي دقیقہ فروگذاشت نہیں کرے گي۔ انہوں نے کہا کہ ایران، ایسے حالات سے گذررہا ہے کہ سب کو اقتصادی سیاسی اور خاص طور سے خارجہ پالیسی کے لحاظ سے ایک بڑی تبدیلی کے لئے آمادہ کرلینا چاہیے۔ صدر مملکت نے کہا کہ حکومت، رہبرانقلاب اسلامی کی جانب سے پیش کی گئي استقامتی معیشت کی پالیسیوں پر عمل درآمد کے لئے مکمل طرح سے آمادہ ہے۔ انہوں نے صوبہ ہرمزگان میں ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات سے بھی عوام کو آگاہ کیا۔
.......
/169