ابنا: عراق کے وزیر خارجہ ہوشیار زیباری منگل کو تہران کا دورہ کریں گے جبکہ اس ہفتہ کے اختتام تک آرمینیا کے وزير خارجہ نعلبندیاں بھی تہران کے دورے پر آئيں گے۔
پروگرام کے مطابق عراقی وزیر خارجہ کو گزشتہ ہفتہ تہران کے دورے پر آنا تھا لیکن کچھ اداری وجوہات کی بنا پر سفر ملتوی کرنا پڑا۔ اب وہ منگل کو تہران کا دورہ کریں گے جس میں ایرانی حکام کے ساتھ دوطرفہ روابط اور علاقائي مسائل پر تبادلہ خیال کریںگے۔ آرمینیا کے وزير خارجہ ایڈورڈ نعلبندیان بھی اس ہفتہ میں تہران کا دورہ کریں گے۔
.......
/169