22 فروری 2014 - 20:30
امریکہ، ایران کے میز پر رکھے آپشن کو درک ہی نہیں کرسکتا

ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر جنرل "علی فدوی" نے کہا ہے کہ امریکہ ، ایران کے میز پر رکھے آپشن کو درک ہی نہیں کرسکتا۔

ابنا؛  ارنا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر جنرل "علی فدوی" نے بندر عباس کے قلعہ قاضی کے عام علاقے میں خلیج فارس کے مدافعین نامی فوجی مشقوں کے دوران کہا کہ امریکی ، خدا پر ایمان ، شہادت پسندی اور آئمہ اطہار علیھم السلام خاصطور سے حضرت امام حسین (ع) کے ساتھ مسلمانوں کے تمسک کو درک ہی نہیں کرسکتے اور یہ ہمارے اصلی ترین آپشن ہیں۔ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بحریہ کے کمانڈر نے مزید کہا کہ امریکہ کو 1980 میں جدید ترین جنگی بحری جہاز رکھنے کے باوجود خلیج فارس کے علاقے میں ایران کے جانبازوں کے ہاتھوں شکست کو کسی صورت فراموش نہیں کرنا چاہیے ، جبکہ یہ ایسے میں تھا کہ امریکہ ، بحری جہازوں کی سیکیورٹی کی ضمانت کا دعوی کیا کرتا تھا۔ جنرل "علی فدوی" نے مزید کہا امریکہ جب خلیج فارس کے علاقے میں اپنے اھداف و مقاصد حاصل نہیں کرپایا تو اس نے ایران تیل کے کنوؤں کو بزدلانہ طریقے سے نشانہ بنایا اور امریکہ کے اس احمقانہ اقدام نے خود دنیا میں ایک بہت بڑا اقتصادی بحران پیدا کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲