ابنا: ترجمان مونگی القدی نے کہا کہ طیارہ صبح ایک بج کر تیس منٹ پر گر کر تباہ ہوا، بدقسمت طیارے پر تین ڈاکٹرز، دو مریضوں اور عملے کے 6 ارکان سمیت 11 افراد سوار تھے۔ انہوں نے کہا کہ دارالحکومت کے چالیس کلومیٹر (25میل) جنوب میں واقع گرومبالیا علاقے میں حادثہ پیش آنے کے نتیجے میں کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا۔ طیارہ مکمل طورپر جل گیا، ہنگامی حالت سے متعلق ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور مسخ شدہ لاشوں کو وہاں سے نکالا۔ ایمرجنسی سروسز نے حادثے کے مقام پر فرانسیسی خبر رساں ادارے کے ایک نامہ نگار نے بتایا کہ طیارے کے ریڈار سکرینوں سے غائب ہونے سے تھوڑی دیر پہلے پائلٹ نے تیونس ایئرپورٹ پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور کہا کہ انجن فیل ہو چکا ہے۔ نامہ نگار نے بتایا کہ طیارہ نیانو گائوں کے کنارے پر ایک کھیت میں گر کر تباہ ہوا، تاہم کسی گھر کو نقصان نہیں پہنچا، لیبیا کا پرچم طیارے کے ملبے میں دم پر ابھی تک دیکھا جاسکتا ہے۔ دن کو وقفے پر ٹیموں نے طیارے کا بلیک باکس ریکارڈر تلاش کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ حادثے کی وجہ معلوم کی جاسکے۔ فوری طور پر طیارے پر سوار دو مریضوں کے حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ انہیں واپس تیونس کیوں بھیجا جا رہا تھا۔ تیونس کے موسائق ریڈیو کے مطابق طیارہ سوویت دور کا دو انجن والا انتونوف 26 طیارہ تھا۔
.......
/169