ابنا: عوامیہ شہر میں حکومت مخالف مظاہرین پر سعودی سیکورٹی فورسز نے ایک بار پھر بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولیاں برسائیں۔
حملے کے ردعمل میں مظاہرین نے ایک پولیس وین میں آگ لگا دی۔
اس اقدام کو حکومت مخالف مظاہرین پر سعودی حکومتی فورسز کے تازہ ترین کریک ڈاؤن کے سلسلے کی کڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
20 فروری کو بھی عوامیہ کے گرد و نواح میں پولیس اہکاروں نے حکومت مخالف دو سماجی کارکنوں کو گولی مارکر شہید کر دیا تھا۔
اس سے ایک روز قبل، ایک سعودی عدالت نے قطیف میں حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے الزام میں سات افراد کو 20 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس فیصلے کی سخت تنقید کرتے ہوئے قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔
انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق، سعودی عرب میں 30 ہزار سے زائد سیاسی قیدی جیلوں میں بند ہیں، ان میں سے ایک بڑی تعداد ایسی ہے کہ جن کے خلاف کئی برس گزر جانے کے بعد بھی عدالتی کارروائی شروع نہیں کی گئی ہے۔
.......
/169