19 فروری 2014 - 20:30
یہودی ریاست کے وزیر اعظم نے وہابی دہشت گردوں کی عیادت کی! + تصاویر

صہیونی ریاست کے وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو نے اسرائیلی اسپتالوں میں زیر علاج تکفیری وہابی دہشت گردوں کی عیادت کی ہے۔ تکفیریوں نے بھی یہودی وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق یہودی ریاست کے وزیر ا‏عظم بنیامین نیتن یاہو نے شام کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیوں میں شرکت کرنے والے ان تکفیری وہابیوں کی عیادت کی ہے جنہیں علاج معالجے کے لئے مقبوضہ فلسطین منتقل کرکے یہودی ریاست کے فوجی اسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے۔ تصاویر میں دکھایا گیا ہے کہ یہودی ریاست کا وزیر اعظم وہابی دہشت گردوں کے ساتھ مصافحہ کررہا ہے۔ یہودی ریاست کے وزیر اعظم نے مقبوضہ جولان کے ایک فوجی اسپتال میں تکفیریوں کی عیادت کی ہے جبکہ متعدد دہشت گرد مقبوضہ فلسطین کے فوجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق شام کے خلاف مغرب اور یہودی ریاست کی طرف سے شروع ہونے والی گندی جنگ میں زخمی ہونے والے سینکڑوں تکفیروں کو یہودی ریاست نے علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی ہیں۔ ادھر صہیونی ریاست کے ایک ٹیلی ویژن چینل نے صہیونی اسپتال میں زیر علاج ایک تکفیری دہشت گرد کی طرف سے یہودی ریاست کے وزیر اعظم کی شان میں قصیدہ گوئی کرتے ہوئے دکھایا جس نے اپنے اور دوسرے دہشت گردوں کی طرف سے صہیونی وزير اعظم نیتن یاہو اور اسرائیل کا دلی شکریہ ادا کیا۔ یہ ویڈیو ان ہزاروں شواہد و دلائل میں سے ایک ہے کہ وہابی تکفیری دہشت گرد شام میں اسرائیل کی جنگ لڑ رہے ہیں اور آل سعود، قطر اور ترکی سمیت دہشت گردوں کے مغربی حامیوں کے مفادات ایک ہیں اور شام میں لڑنے والے دہشت گرد ان کے مشترکہ مقاصد و مفادات کے لئے شام کو تباہ کررہے ہیں اور شامی عوام کا قتل عام کررہے ہیں۔  دلچسپ امر یہ ہے کہ آج کے اس تاریخی مرحلے میں صہیونی اور امریکی حکام نیز عرب حکام اپنے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کی ضرورت بھی محسوس نہيں کرتے اور وہ کیمروں کے سامنے آکر دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں، ان کے لئے امداد کا اعلان کرتے ہیں اور ان کے زخمیوں کی عیادت کے لئے اسپتالوں میں حاضر ہوتے ہیں اور سب مل کر محاذ مزاحمت کے خلاف لڑتے ہوئے شامی عوام کے قتل عام کا اعتراف کرتے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/٭۔٭