19 فروری 2014 - 20:30
عراق کے شیعہ نشین علاقے حلہ پر تکفیریوں کا راکٹ حملہ، ۱۷ افراد شہید

عراق کے شیعہ نشین شہر حلہ پر تکفیری دھشتگردوں نے آج راکٹ حملہ کر کے ۱۷ افراد شہید اور ۴۵ افراد زخمی کر دئے ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق سے موصولہ رپورٹ کے مطابق آج جمعرات کو تکفیری دھشتگردوں نے اس ملک کے صوبہ بابل کے مرکزی شہر حلہ پر راکٹ حملہ کیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق تکفیریوں کی طرف سے پھینکے گئے ۱۳ راکٹ حلہ کے بازار میں جا گرے جن کے باعث ۱۷ افراد شہید اور ۴۵ افراد زخمی ہوئے ہیں۔مزید اطلاعات کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد عورتوں اور بچوں کی ہے۔ شہیدوں اور زخمیوں کو مسیب کے ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲