19 فروری 2014 - 20:30
ڈاکٹر لاریجانی: صہیونی ریاست کوسانس لینے کا موقع نہ دیں

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس مطلب کہ بعض افراد خطے میں صہیونی ریاست کومضبوط کرنے کے درپے ہیں، کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کوسانس لینے کاموقع نہیں دینا چاہیے۔

ابنا: ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرعلی لاریجانی نے بین المجالس اسلامی نویں کانفرنس میں فلسطین کے دائمی امورکی کمیٹی کی تیسری نشست سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ یہ اجلاس ملت فلسطین کے لیے خیروبرکت کا باعث بنے گا۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ ماضی میں ایران میں شاہ کی آمرانہ حکومت کے باوجود صورتحال یہ تھی کہ اس کے صہیونی حکومت کے ساتھ بہت گہرے تعلقات تھے اورایران میں اس حکومت کا ایک سفارتخانہ بھی تھا اورعربی ممالک کے ساتھ ایران کے تعلقات بہت کم تھے لیکن امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی قیادت میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد معاملہ بالکل الٹ ہوگیا اورایران کے عربی اوراسلامی ممالک کےساتھ تعلقات مستحکم ہوگئے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس دور میں صہیونی حکومت کے سفارتخانے کوبند کردیا گیا اورتہران میں مرحوم یاسرعرفات کی موجودگی میں اسرائیلی سفارتخانے کو فلسطین کے مظلوم عوام کے سفارت خانے میں تبدیل کردیا گیا اوراس تاریخ سے ایرانی عوام کی حرکت فلسطین کی مظلوم عوام کی حرکت تھی اورآج واقعات اس بات کی عکاسی کرتےہیں کہ ان کی توجہ دونکات پرمرکوز ہے ایک عالم اسلام میں رونما ہونے واقعات کے پیش نظر اورملتوں کو مشکلات میں جھکڑنے کے بعد وہ ایسے حالات بنانا چاہتے ہیں تاکہ موضوع فلسطین کو یاتو بالکل فراموش کردیا جائے یااسے سرفہرست قرارنہ دیا جائے۔لاریجانی نے مزید کہا ہے کہ اس وقت فلسطین کے اہداف کی حمایت کے سلسلے میں مسلمان ملتوں کی بیداری انتہائی سنجیدہ ہے اگرچہ فلسطینی مسلمان عوام کی ضروریات ابھی تک ہونے والی امداد سے کہیں زیادہ ہیں۔انہوں نے اس بات پرزوردے کرکہا ہے کہ اب جبکہ صہیونی ریاست کمزورہوچکی ہے لہذا مختلف طریقوں سے خطے میں کینسرکے اس پھوڑے کو مضبوط نہیں ہونے دینا چاہیے۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے واقعات کے دوران صہیونی حکومت کوبہت زیادہ نقصان پہنچاہے اورتین جنگوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے لہذا اب اس حکومت کوموقع فراہم نہیں کرنا چاہیے بلکہ ان مواقع سے استفادہ کرتے ہوئے اس خطے میں اس حکومت کوسانس نہیں لینے دینا چاہیے۔

.......

/169