19 فروری 2014 - 20:30
عراقچی: جامع مذاکرات اور ورکنگ پروگرام کے حوالے سے سمجھوتہ

اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی جوہری مذاکرات کار نے کہا ہے کہ دو روز کے مسلسل مذاکرات کے بعد ایران اور گروپ پانچ جمع ایک نے حتمی قدم اٹھانے کے لئے جامع مذاکرات کے دائرے اور ورکنگ پروگرام کے حوالے سے سمجھوتہ کرلیا ہے۔

ابنا: سید عباس عراقچی نے ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ "کیتھرین اشٹون" کے درمیان آخری ملاقات کے بعد مقامی وقت کے مطابق بدھ کی رات کو ارنا کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو میں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ فریقین نے ورکنگ پروگرام اور جامع مذاکرات کے دائرے کے حوالے سے سمجھوتہ کرلیا ہے ، کہا کہ مذاکرات خوشگوار ماحول اور مثبت طریقے سے انجام پائے ہیں ، لیکن آئندہ ہونے والے مذاکرات کی پیشرفت کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ایران کے اعلی جوہری مذاکرات کار نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان آئندہ ہونے والے مذاکرات کے وقت اور جگہ کے بارے میں کہا کہ آئندہ مذاکرات مارچ کے مہینے کے وسط میں ویانا میں منعقد ہونگے۔ جناب "سید عباس عراقچی" نے وضاحت کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "محمد جواد ظریف" اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی شعبے کی سربراہ "کیتھرین اشٹون" آج جمعرات کو ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اس دور کے مذاکرات کے نتائج کے حوالے تفصیلی بریفنگ دیں گے۔

.......

/169