18 فروری 2014 - 20:30
صالحي: قومي مفاد کے مطابق پر امن ايٹمي سرگرمياں جاري رکھنے پر زور

ايٹمي توانائي کے قومي ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علي اکبر صالحي نے کہا ہے کہ ايران بين الاقوامي قوانين کے دائرے ميں رہتے ہوئے پرامن ايٹمي سرگرمياں جاري رکھے گا-

ابنا: ڈاکٹر علي اکبر صالحي نے بدھ کے روز تہران ميں "ايٹمي ڈاکٹرائن" کے عنوان  سے منعقد ہونے والي قومي  کانفرنس ميں کہا کہ توقع کي جارہي ہے کہ سبھي ممالک ايٹمي  انرجي کي بين الاقوامي ايجنسي آئي اے اي اے کے قوانين اوراسي طرح  عالمي ايٹمي ترک اسلحہ کے  معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ايٹمي اسلحے کي تياري ، نگہداشت اور استعمال کے بارے ميں پائے جانے والي تشويشوں کو دور کريں گے.انہوں نے کہا کہ ايسي حالت ميں پوري دنيا کو طاقت کا توازن بگڑنے جيسے خطرات کا سامنا نہيں کرنا ہوگا اور تمام ممالک بلا خوف وخطر پرامن ايٹمي انرجي کا استعمال کر سکيں گے.ڈاکٹر علي اکبر صالحي نے کہا کہ عالم اسلام اور مشرق وسطي کے ايک اہم ملک کي حيثيت سے، ايران کي کوشش يہ ہوگي کہ سائنس اور ٹيکنالوجي کے ميدان ميں عالمي سطح پررونما ہونے والي  پيشرفت نيز اپنے قومي مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپني پرامن ايٹمي سرگرمياں جاري رکھے.

.......

/169