ابنا: شامي ٹيلي ويژن چينل نے خبردي ہے کہ شامي فوج نے ملک کے مغربي صوبے حماہ کے شمالي علاقوں ميں آپريشن کرکے بعض علاقوں کو دہشت گردوں سےآزاد کراليا۔ اس کاروائي ميں بہت سے دہشت گردوں کو بھي ہلاک کر ديا گيا ہے ۔ شامي فوج نے اسي طرح صوران شہر کو بھي دہشت گردوں سے آزاد کراليا ہے۔ اس کاروائي ميں کوکب کا علاقہ بھي دہشت گردوں کے وجود سے پاک کرديا گيا ہے ۔شام کے حمص اور الحسکہ صوبوں ميں شامي عوام نے مظاہرے کرکے دہشت گردوں کے خلاف شامي فوج کي کاروائيوں کي حمايت کا اعلان کيا ہے ۔ مظاہرين ملک ميں قومي اتحاد اور دہشت گردوں کے خلاف فوج کے آپريشن کي حمايت ميں نعرے لگارہے تھے ۔ مظاہرين کا کہنا تھا کہ دہشت گرد عناصر شام کو نابود اور عوام کے درميان اختلاف پيدا کرنے کي اپني سازش ميں کامياب نہيں ہوسکيں گے ۔حماہ شہر ميں مقيم فلسطيني پناہ گزينوں نے بھي دہشت گردوں کے غيرانساني اقدامات اور فلسطيني کيمپوں کا دہشت گردوں کےذريعے محاصرہ کئے جانے کي مذمت کرتے ہوئے شامي حکومت کي حمايت کا اعلان کيا ۔ فلسطيني پناہ گزينوں کا کہنا تھا کہ وہ غير ملکي حمايت يافتہ دہشت گردوں کے خلاف شامي فوج کي کاروائيوں کي حمايت کرتے ہيں۔ادھر صوبہ دمشق کے علاقوں دف الشوک اور خربہ الورود کے باشندوں نے بھي مظاہرے کرکے دہشت گردوں کے خلاف شامي فوج کے آپريشن کي حمايت کا اعلان کيا ۔ مظاہرين نے شامي باشندوں کے درميان اتحاد و يکجہتي کي تقويت کي ضرورت پر زور ديا۔
.......
/169