ابنا: روس کے نائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف نے ماسکو میں صحافیوں کے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف عائد پابندیاں یکطرفہ اورغیر قانون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف پابندیاں جنیوا میں جامع سمجھوتے کے حصول میں رکاوٹ کا باعث بن سکتی ہیں۔سرگئی ریابکوف نے ایران کے خلاف پابندیاں سخت کئے جانے کی امریکی کوششوں کو جوہری مذاکرات کے مستقبل کو سبوتاژ کئے جانے کا آسان طریقہ قرار دیا۔ انہوں نے جوہری مسئلے کے حل میں تعاون سے متعلق ایران کے طرز عمل کی قدردانی کی۔
.......
/169