17 فروری 2014 - 20:30
ملائشیا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایران کی قدردانی کی

ملیشیا کے پارلیمنٹ اسپیکر نے کہا ہے کہ حکومت ایران کی، خاص طور پر خارجہ پالیسی کے شعبے ميں کارکردگی، نہ صرف ایران کے بلکہ پورے عالم اسلام کے فائدے میں ہے۔

ابنا: ملائشیا کے پارلیمانی اسپیکر " پانڈیکر امین حاجی مولیا" نے آج تہران میں اسلامی بین پارلیمانی یونین کے نویں اجلاس کے ضمن میں ارنا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ عالمی سطح پر اسلامی جمہوریۂ ایران کی کارکردگي منجملہ جنیوا سمجھوتے پر دستخط،  ایران اور ساتھ ہی تمام مسلم ملکوں کی ترقی و پیشرفت کا سبب بنے گي۔ انہوں نے ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان ویانا ميں جاری مذاکرات کے نئے دور میں ایرانی ٹیم کی کامیابی کی تمنا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مذاکرات کا یہ دور، فریقین کے درمیان جامع معاہدے کے حصول کی راہ ہموار کریگا۔

.......

/169