ابنا: رپورٹ کے مطابق ہندوستان کے ایک وفد نے تھران میں ایران کے ہاؤسنگ کے وزیر "عباس آخوندی" کے ساتھ ملاقات میں حمل و نقل خاصطور پر چابہار بندرگاہ میں ہندوستان کی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کی خبر دی ہے۔ "عباس آخوندی" نے اس ملاقات میں کہا کہ ایران ہندوستان کے ساتھ تعلقات کے فروغ کا خیرمقدم کرتاہے۔ اس ملاقات کے موقع پر تھران میں ہندوستان کے سفیر "ڈی،پی، سریواسٹاوا" نے بھی کہا کہ چابہار کی بندرگاہ علاقے میں اسٹراٹیجیک حیثیت کی حامل ہے۔
.......
/169