15 فروری 2014 - 20:30
شیخ الازھر: دھشتگردوں کے حامی، بے گناہ لوگوں کے قتل میں شریک جرم

شیخ الازھر نے مسلمانوں کے خلاف دھشتگردانہ کاروائیوں کے نسبت اظہار تشویش کرتے ہوئے تاکید کی کہ وہ لوگ جو مصر میں دھشتگردانہ کاروائیوں کی بہر صورت حمایت کرتے ہیں ان کے ہاتھ بھی بے گناہ لوگوں کے خون میں رنگین ہیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شیخ الازھر احمد الطیب نے مصری ٹی وی چینل سے گفتگو میں کہا کہ دھشتگرد گروہ جو دوسرے لوگوں کو بھی اپنے جیسے اقدامات کرنے کی تشویق دلاتے ہیں در حقیقت انہیں اپنے ساتھ جرم میں شریک ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔انہوں نے مسلمانوں کے خلاف دھشتگردانہ کاروائیوں کے نسبت اظہار تشویش کرتے ہوئے تاکید کی کہ وہ لوگ جو مصر میں دھشتگردانہ کاروائیوں کی بہر صورت حمایت کرتے ہیں ان کے ہاتھ بھی بے گناہ لوگوں کے خون میں رنگین ہیں۔انہوں نے مصریوں کو ان افراد کے حوالے سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اس ملک میں خودکش حملے کرنے یا کرانے کی کوشش کر رہے ہیں انہیں اس کام سے توبہ کرنی چاہیے اور بے گناہ افراد کے خون میں ہاتھ رنگین کرنے سے باز رہنا چاہیے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں مصر میں بھی خاص طور پر فوجی چھاونیوں کو نشانہ بنانے میں دھشتگردانہ کاروائیاں زور پکڑ گئی ہیں مصری فوج کے دسیوں اہلکار ان حملات کی نذر ہو چکے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲