14 فروری 2014 - 20:30
ایران، ڈاکٹر لاریجانی کی پریس کانفرنس

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کی پارلیمانی یونین کی جانب سے عالم اسلام کے اہم ترین مسائل پر توجہ دیئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی۔

ابنا: ڈاکٹر لاریجانی نے آج دارالحکومت تہران میں ایک پریس کانفرنس میں مسئلہ فلسطین، اسلامی ملکوں کی موجودہ سیاسی صورت حال میں انتہا پسندی کے مسئلے اور ان ممالک میں جمہوریت کی راہ میں پائے جانے والے مسائل کو اسلامی ملکوں کی پارلیمانی یونین کے تہران سربراہی اجلاس کے اہم ترین محور سے تعبیر کیا اور امید ظاہر کی کہ مسلمان قوموں کیلئے اس اجلاس کے نمایاں نتائج برآمد ہوں گے۔ ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے سائنس و ٹکنالوجی کے شعبے میں اسلامی ملکوں کے درمیان تعاون کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اسلامی ملکوں کی صورت حال ماضی سے کافی مختلف ہے اور یہ ممالک مختلف شعبوں میں کافی ترقی کرچکے ہیں جنھیں اپنے باہمی تعاون کے فروغ کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کی گنجائش و توانائی سے استفادہ کئے جانے کی ضرورت ہے۔

.......

/169