14 فروری 2014 - 20:30
ہندوستان کی ریاست دہلی کے وزیر اعلی اپنی کابینہ سمیت مستعفیٰ

ہندوستان میں ریاست دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے استعفیٰ دے دیا۔

ابنا: ہندوستان میں ریاست دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکیجریوال نے استعفیٰ دے دیا۔وزیراعلیٰ دہلی کے ساتھ ان کی کابینہ نے بھی استعفیٰ دیدیا۔ انھوں نے یہ استعفی کل رات اس وقت دیا جب کرپشن کے خلاف بل کو اسمبلی میں پیش کئے جانے میں کانگریس اور بی جے پی نے مخالفت کی۔ 70رکنی اسمبلی میں سے  42 ارکان نے بل اسمبلی میں پیش کئے جانے کی مخالفت کی جس کی وجہ سے ریاست دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اور ان کی کابینہ مستعفی ہوگئی۔ کیجریوال نے استعفی پیش کرنے سے قبل اپنے طرفداروں سے خطاب کیا اور استعفے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے جلد سے جلد دہلی میں دوبارہ ریاستی انتخابات کرائے جانے کا مطالبہ کیا۔ انھوں نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کوبھی اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲