14 فروری 2014 - 20:30
پاکستان میں تشدد کے واقعات، کئی ہلاک و زخمی

پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور کے کوچی بازار میں نامعلوم شرپسندوں نے دستی بم سے امام بارگاہ پر حملہ کیا جس میں اس امام بارگاہ کا متولی زخمی ہوگیا۔

ابنا: پاکستان کے صوبے خیبرپختونخوا کے صدر مقام پشاور کے کوچی بازار میں نامعلوم شرپسندوں نے دستی بم سے امام بارگاہ پر حملہ کیا جس میں اس امام بارگاہ کا متولی زخمی ہوگیا اور امام بارگاہ کو جزوی نقصان پہنچا۔ پولیس ذرائع کہنا ہے کہ دستی بم امام بارگاہ کے قریب گرجانے سے زیادہ نقصان نہیں ہوا اور امام بارگاہ کا متولی بارودی مواد کے حملے میں زخمی ہوگیا، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم اس کی حالت خطر ے سے باہر بتائی جاتی ہے۔دوسری جانب صوبے سندھ کے شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق نارتھ کراچی کے ایک علاقے میں خاتون کی لاش برآمد کی گئی ہے، جسے تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔ ادھر سبزی مارکیٹ کے قریب فائرنگ میں 55 سالہ شخص ہلاک ہوگیا جس کے شناخت نہیں ہوسکی۔یہ ایسے میں ہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن میں تھانے کے قریب یکے بعد دیگرے ہونے والے  2 دھماکوں میں تین افراد زخمی ہوئے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲