8 فروری 2014 - 20:30
افغانستان میں ایک کروڑ بیس لاکھ افراد حق رائے دہی کے حامل

افغانستان میں الیکشن کمیشن نے رائے دہندگان کی تعداد کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ افغانستان میں ایک کروڑ بیس لاکھ افراد حق رائے دہی کے حامل ہیں۔

ابنا: افغانستان میں الیکشن کمیشن نے رائے دہندگان کی تعداد کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ افغانستان میں ایک کروڑ بیس لاکھ افراد حق رائے دہی کے حامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق افغان الیکشن کمیشن کے مطابق ایک کروڑ بیس لاکھ افراد صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈال سکتے ہیں البتہ ابھی یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ ان میں سے کتنے افراد کے پاس ووٹ ڈالنے کےلئے کارڈ موجود ہے۔ افغان الیکشن کمیشن نے حال  ہی میں تینتیس لاکھ افراد کو کارڈ جاری کئے ہیں۔ گذشتہ صدارتی انتخابات میں افغانستان میں چالیس فیصد رائے دھندگان نے شرکت کی تھی۔ افغانستان میں اپریل میں صدارتی انتخابات ہونے والے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲