ابنا: جرمنی کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ ان کا ملک، امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کےخلاف قانونی کاروائي کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آسٹریا کے ایک اخبار نے رپورٹ دی ہے کہ جرمنی کے فڈرل اٹارنی جنرل نے جرمنی کے خلاف جاسوسی کرنے کے بناء پر امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی پر مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں جرمنی کی وزارت خارجہ اور عدلیہ نے امریکہ پر مقدمہ دائر کرنے پر اتقاق کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی نے جرمن چانسلر انگیلا مرکل کے موبائل فون کی بھی جاسوسی کی ہے جس پر جرمن حکومت، بری طرح برہم ہے اور مرکل نے امریکہ کے اس اقدام کو ناقابل قبول قراردیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
8 فروری 2014 - 20:30
News ID: 504479
جرمنی کے اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ ان کا ملک، امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی کےخلاف قانونی کاروائي کرے گا۔