ابنا: ذرائع کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ کے پریس دفتر نے آج ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ افغان سیکیورٹی فورسیز نے کنڑ، ننگرہار، قندھار، زابل، لوگر، ہلمند، اور ہرات میں طالبان کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے اس گروہ کے چار افراد کو ہلاک کردیا جبکہ اس گروہ کے چار دیگر افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ان ذرائع کے مطابق طالبان گروہ کے گرفتار شدہ افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ اسی طرح قندھار اور زابل نامی صوبوں میں افغان سیکیورٹی فورسیز نے سترہ بموں کا انکشاف کرکے انھیں ناکارہ بنادیا۔واضح رہے کہ افغانستان میں صدارتی انتخابات کا وقت قریب آنے کے موقع پر افغان سیکیورٹی فورسیز اس ملک کے مختلف علاقوں میں طالبان سمیت تمام مسلح گروہوں کے خلاف آپریشن جاری رکھس ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں ابتک درجنوں مسلح افراد مارے جاچکے ہیں اور درجنوں دیگر کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔
.......
/169