ابنا: صدر روحانی نے کہا کہ علاقائی ممالک کو چاہئے کہ امن اور سیکورٹی پر خاص طور سے توجہ دیں.عمان کے نئے سفیر کے سفارتی اسناد وصول کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن روحانی نے دونوں ممالک کے تعلقات میں توسیع پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ملک انتہائی اہم علاقے میں واقع ہیں اور امن اور سیکورٹی کو مضبوط بنانے کے لئے مل کر کام کر سکتے ہیں . صدر روحانی نے کہا کہ ایران اور عمان کے درمیان جو معاہدے ہوئے ہیں وہ بہت اہم ہیں اور دونوں ممالک کو چاہئے کہ مختلف شعبوں میں اپنا تعاون بڑھائیں .عمان کے نئے سفیرعود بن احمد البرواني نے کہا کہ عمان اور ایران کے درمیان موجودہ اقتصادی تعلقات کو وسیع کرکے اس سطح پر پہنچانا چاہئے جس سطح پر دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تعلقات پائے جاتے ہیں۔
.......
/169