ابنا: آیت اللہ نوری ہمدانی نے عالمی استکبار کے انقلاب اسلامی کے خلاف لگاتار حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کھل کر کہا :انقلاب کی کامیابی سے لے کے آج تک دشمنوں نے انقلاب کے خلاف بے دریغ سازشیں کی ہیں اس لئے کہ انقلاب نے ان کے مفادات کو زک پہنچائی ہے
حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے دنیا کے ممالک میں سامراج کے اقتصادی سیاسی اور فرہنگی استثماری حربوں کے بارے میں یاد دلایا انقلاب سے پہلے مغرب کی سیاست اور تہذیب اور اقتصادی پالیسی دنیا کے ممالک پر حکم فرما تھی اور یہی چیز باعث بنتی تھی کہ دنیائے اسلام زیادہ سے زیادہ مستکبروں سے وابستہ ہو جائے
انہوں نے آیات قرآنیہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اور دشمنوں کو پہچاننے کی اہمیت اور اس کے ساتھ مقابلے طریقہ کار کو جاننے کی ضرورت کے بارے میں یاد دلایا :قرآن مجید کا ایک دستور دشمن کو اس کے مدد گاروں اور اس کے ہتھکنڈوں کو پہچاننا ہے اور آج سعودی عرب اور قطر کو دشمن کے ہاتھ قرار دیا جا سکتا ہے کہ جنہوں نے تکفیری نقاب پہن کر مسلمانوں کے جان و مال کو تاراج کر دیا ہے
آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنی تقریر میں کفار منافقین اور یہودیوں کو مسلمانوں کے تین اصلی دشمن قرار دیتے ہوئے فرمایا ہے انقلاب کے زمانے سے لے کر آج تک دشمن آرام سے نہیں بیٹھے ہیں اور انہوں نے بے انتہا چالیں چلی ہیں
مو صوف نے عالمی استکبار کو دہشت گردوں کا پالنے والا بتایا اور کہا : امریکا نے انسانی حقوق کے بہانے عراق افغانستان وغیرہ پر حملہ کیا ایران پر صدام کے حملے کی وجہ بھی امریکا ہی تھا جس سے معلوم ہو جاتا ہے کہ امریکیوں کا انسانی حقوق کا دعوہ ایک سفید جھوٹ سے زیادہ نہیں ہے
انہوں نے امام جعفر صادق ع کی ایک روایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تصریح کی :جس طریقے سے خدا اور آئمہ ع سے محبت کرنا عبادت ہے خدا اور آئمہ ع کے دشمنوں کو دشمن ماننا بھی عبادت ہے
آیت اللہ نوری ہمدانی نے مزید کہا : خدا وند متعال قرا ٓن مجید میں فرماتا ہے اے ایمان والو جو لوگ کا فر ہیں ان کے ساتھ دوستوں جیسا برتاو مت کرو اس لئے کہ وہ تمہارے خلاف سازش کرنے سے کبھی بھی باز نہیں آتے وہ تو چاہتے ہیں کہ تم پسماندہ رہ جاو
انہوں نے آگے چل کر داوس کے اجلاس میں جان کری کی باتوں کو اسی آیت کا مصداق قرار دیتے ہو ئے کہا :داوس کے اجلاس میں جان کری کی باتیں اسی آیت کا مصداق ہیں اور ان کا بغض ان کے منہہ سے نکل رہا ہے یہ ایسی صورت میں ہے کہ کافر جو مسلمانوں کا کینا اپنے دل میں رکھتے ہیں وہ اس سے کہیں زیادہ ہے کہ جتنا وہ ظاہر کرتے ہیں
آیت اللہ نوری ہمدانی نے ایران کے خلاف جان کری کی باتوں کو بچگانہ اور احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا :امریکا کے وزیر خارجہ نے ایران کو فوجی حملے کی دھمکی دی ہے اس کو یہ بات جان لینا چاہئے اس سے پہلے کہ وہ فوجی حملے کے لئے ہاتھ بڑھائیں مردان مومن اس کے ہاتھ کو کاٹ دیں گے
حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے آخر میں فرمایا :مقام معظم رہبری اور انقلابی عوام کے ہو تے ہوئے کسی کے اندر جمہوری اسلامی کو ٹیڑھی نظر سے دیکھنے کی طاقت نہیں ہے۔
.......
/169