6 فروری 2014 - 20:30
تیونس کے صدر سے ڈاکٹر لاریجانی کی ملاقات

ایران کے مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے دورۂ تیونس میں اس ملک کے صدر محمد منصف المرزوقی سے ملاقات کی۔

ابنا: ایران کے مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اپنے دورۂ تیونس میں اس ملک کے صدر محمد منصف المرزوقی سے ملاقات کی۔  اس ملاقات میں فریقین نے مختلف مسائل پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس ملاقات میں تیونس کے صدر محمد منصف المرزوقی نے کہا کہ ان کا ملک، ایران کے ساتھ تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے فروغ کا خواہاں ہے۔اس سے قبل ایران کے مجلس شورائے اسلامی کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے کل شام تیونس روانہ ہوتے وقت نامہ نگاروں سے گفتگو میں تیونس کے پارلیمانی اسپیکر کی دعوت پر انجام پانے والے، اپنے دو روزہ دورۂ تیونس کا مقصد، ایران اور تیونس کے دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینا قرار دیا۔ قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر لاریجانی اپنے اس دورے پر کل رات تیونس پہنچے ہیں۔

.......

/169