5 فروری 2014 - 20:30
آیت اللہ شبستری: امام خمینی(رہ) کے نصائح مشعل راہ ہیں

مشرقی آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ محسن مجتہد شبستری نے خطاب کرتے ہوئے کہا امام خمینی(رہ) کے فرمودات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔

ابنا: مشرقی آذربائیجان میں "میثاق امت با ولایت" کے عنوان سے ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں اس صوبہ کے نمائندہ ولی فقیہ آیت اللہ محسن مجتہد شبستری نے خطاب کیا۔ انہوں نے خطاب کے دوران کہا امام خمینی(رہ) نے حضرت ابراہیم(ع) کی سیرت پر چلتے ہوئے ہر قسم کے بتوں کو پاش پاش کیا ہے اور 2500 سالہ شہنشاہیت کو نیست و نابود کرکے عالمی استکبار کو بھی للکارا ہے۔ انہوں نے کہا امام خمینی(رہ) نے پوری دنیا کے مستضعفین کے دلوں میں امید کی کرن پیدا کرتے ہوئے انہیں درس حریت دیا ہے اور آج آزادی کی تحریکیں امام خمینی(رہ) کے فرمودات سے الہام لئے ہوئے ہیں۔ آیت اللہ شبستری نے قائد انقلاب کی خصوصیات کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ان میں بھی خمینی(رہ) بت شکن کی خصوصیات موجود ہیں اور وہ ان کے مشن کو احسن انداز سے آگے بڑھا رہے ہیں۔

.......

/169