5 فروری 2014 - 20:30
سعودی عرب میں بحرانی حالات

سعودی عرب کے بادشاہ کی صحت کی خرابی اور ملک کا انتظام ایک کونسل کے سپرد کئے جانے پیش نظر سعودی عرب میں بحرانی حالات کی رپورٹیں مل رہی ہیں

ابنا: فلسطین کے اخبار المنار کی رپورٹ کے مطابق بعض مغربی حلقوں نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے حساس اداروں، سرکاری مراکز، آل سعود کے محلوں کے اطراف میں سکیوریٹی کے سخت انتظامات کردیئے گئے ہیں اور آل سعود کے شہزادوں کے درمیان اقتدار کی جنگ تیز ہوتی جا رہی ہے۔

یہ تبدیلیاں ایسے عالم میں آرہی ہیں کہ آل سعود کی حکومت، مغربی اصلاحات کی حمایت کررہی ہے جبکہ مغربی اصلاحات کا مقصد، عوامی تحریکوں کو کُچلنا ہے۔

مختلف ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شہروں طائف، جدہ ، ریاض اور مشرقی علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حفاظتی انتظامات ان پرچوں کے بانٹے جانے کے بعد کئے گئے ہیں جن میں عرب ملکوں میں سعودی عرب کے منفی کردار اور صیہونی حکومت کے ساتھ آل سعود کے گٹھ جوڑ سے پردہ اٹھایا گيا ہے۔ ان پرچوں سے آل سعود کو شدید تشویش لاحق ہوگئی ہے۔

.......

/169