5 فروری 2014 - 20:30
یمن میں الحوثی و مسلح قبائل کے درمیان جنگ بندی

یمن کے شمال میں الحوثی اور مسلح قبائل کے درمیان جنگ بندی کی برقراری کا معاہدہ ہوگیا ہے۔

ابنا: رویٹر کی رپورٹ کے مطابق یمن کے قبائلی عمائدین نے اعلان کیا ہے کہ صنعاء کے میئر کی ثالثی میں انجام پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کی شقوں کے مطابق الحوثی گروہ  اور مسلح قبائل شمالی یمن میں جنگی علاقوں سے پیچھے ہٹ جائیں گے تاکہ یمن کی فوج ان علاقوں میں تعینات ہوجائے۔ یہ سمجھوتہ حالیہ دنوں میں دونوں فریق کے درمیان خونریز جھڑپوں کہ جس کے نتیجے میں 80 افراد ہلاک اور 160 زخمی ہوئے تھے کے بعد طے پایا ہے۔ یادرہے کہ گذشتہ مہینوں میں یمن کے الحوثی اور سعودی عرب کے حمایتی یافتہ تکفیری و سلفی گروہوں کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔

.......

/169