ابنا: دہلی فتحپوری مسجد کے پیش امام اور امام جمعہ مولانا مفتی مکرم نے کہا ہے کہ ایران کا اسلامی انقلاب مسلمانان عالم میں اتحاد پیدا ہونے ویں موثر واقع ہوا ہے۔ انھوں نے آج ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی میں ارنا سے گفتگو میں کہا کہ اس وقت ایران کے اسلامی انقلاب کو وقوع پذیر ہوئے تین عشروں سے زائد کا عرصہ پورا ہورہا ہے مگر دنیا کے مختلف علاقوں میں ایران کے اسلامی انقلاب کے، حیرت انگیز طور پر مرتب ہونے والے اثرات کا آج بھی بخوبی مشاہدہ کیا جارہا ہے اور مسلمانوں کو چاہیئے کہ ایران کے اسلامی انقلاب سے سبق لیتے ہوئے اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کی کوشش کریں۔ہندوستان کے مسلمانوں کے اس مذہبی رہنما نے مسلمانوں کے اتحاد سے کفر و الحاد اور سامراجی طاقتوں خاصطور سے امریکہ اور غاصب صہیونی ریاست پر طاری ہونے والے خوف و ہراس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا اسلامی انقلاب، مسلمانان عالم میں ہوشیاری و بیداری پیدا ہونے کا باعث بنا ہے۔ مولانا مفتی مکرم نے ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی میں حضرت امام خمینی(رہ) کے عظیم بنیادی کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رہ)، اپنی دانشمندانہ قیادت اور اتحاد آفریں بیانات سے دنیا کی تمام حریت پسند قوموں اور خاصطور سے مسلمانوں کے دلوں میں بس چکے ہیں۔
.......
/169