اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے شہر الدراز میں مسجد امام صادق (ع) میں نماز جمعہ کا خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست جو علماء کونسل کو منحل کرنے کے در پہ ہے وہ ایک ناکام سیاست ہے وہ کسی بھی صورت میں اسلامی مقدسات کی بے حرمتی اور لوگوں کے اموال کو لوٹنے کی جرئت نہیں کر سکتی۔انہوں نے تاکید کی کہ صرف یہ گمان کر لینا دیوانگی ہے کہ ہم شیعہ علماء کونسل کو منحل کر کے دین پر کاری ضربت لگا دیں گے۔آیت اللہ شیخ عیسی قاسم نے مزید تاکید کی کہ علماء کونسل کو منحل کرنے کی سوچ بہت پرانی سوچ ہے اور اس وقت اس سوچ کو عملی جامہ پہنانا سب سے بڑی حماقت ہے۔بحرین کی علماء کونسل کے سربراہ نے کہا کہ اس کونسل کو تحلیل کرنا ایسی سیاست ہے جس کا مقصد قوم کے درمیان مذہبی شگاف پیدا کرنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
31 جنوری 2014 - 20:30
News ID: 502122
بحرین علماء کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ آل خلیفہ حکومت کی علماء کونسل کو تحلیل کرنے کی سوچ بہت پرانی سوچ ہے جس کو فی الحال عملی جامہ پہنانا سب سے بڑی حماقت ہے۔