30 جنوری 2014 - 20:30
امام خمینی (رح) کی قیادت میں اسلامی انقلاب کی کامیابی اس صدی کا معجزہ

نے کہا ہے کہ تکفیری اسلام کے اصلی دشمن ہیں اور دیگر دشمنوں کی پشتپنائي کے ساتھ مسلمانون کے درمیان اختلافات پیدا کررہے ہیں۔

ابنا: حجۃ الاسلام والمسلمین "محمد محمدی گلپایگانی" نے آج حوزہ علمیہ اصفہان کی جانب سے منعقدہ سیمینار میں کہا کہ اس وقت اسلام کے لئے سب سے بڑا خطرہ ، تکفیری ہیں، کیونکہ اس گروہ کے رہنما اسلام کے قوانین کے برخلاف اور مسلمانوں کی طاقت کو کمزور کرنے پر مبنی فتوے دیتے ہیں۔ حجۃ الاسلام والمسلمین "محمد محمدی گلپایگانی" نے تکفیری گروہ کے ایک مفتی کے فتوے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس فتوے کی بنیاد پر اس گروہ کے پیروکار ، شیعوں کے خلاف تشدد پسندانہ رویہ اختیار کرتے ہیں۔ رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ نے مزید کہا کہ اس زمانے میں جبکہ دشمنان تمام تر طاقت و توانائی کے ساتھ ایران کے اسلامی نظام کو نقصان پہنچانے کی کوشش میں ہیں ، ملت ایران رہبر انقلاب اسلامی کی ھدایات پر عمل کرتے ہوئے ، نظام کے دشمنوں کے مقابل سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی ہوئی ہے اور ہرروز ملت ایران کی طاقت و توانائی میں اضافہ ہورہا ہے۔ حجۃ الاسلام والمسلمین "محمد محمدی گلپایگانی" نے ایران کے اسلامی انقلاب کی عظیم الشان کامیابی کی سالگرہ اور عشرہ فجر کی آمد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی (رح) کی قیادت میں اسلامی انقلاب کی کامیابی اس صدی کے معجزات میں سے ہے۔

.......

/169