29 جنوری 2014 - 20:30
حمص اور لاذقیہ میں دہشت گردوں کے خلاف شامی افواج کی پیشقدمی

شامی افواج نے شہر حمص اور لاذقیہ میں دہشت گردوں کے خلاف پیشقدمی کی ہے۔

ابنا: شامی افواج اور مسلح دہشت گردوں کے درمیان شہر حمص کے مختلف علاقوں مین گھمسان کی لڑائی ہورہی ہے۔ اس لڑائی میں بہت بڑی تعداد میں مسلح دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ شہر لاذقیہ کی دیہی آبادی "الشحرورہ" میں بھی النصرہ محاذ اور شامی افواج کے درمیان لڑائی ہورہی ہے۔ اس لڑائی میں بھی کافی تعداد میں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں عمر حوران عبداللہ اور عمر عابدین بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ربیعہ نامی علاقے میں شامی افواج نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملے کئے ہیں اور دہشت گردوں کے میزائل کے ڈپو کو تباہ کردیا ہے۔ یاد رہے کہ شامی افواج نے دہشت گردوں کے خلاف فوجی کاروائی میں بہت سارے سرکردہ دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے جن میں لیبیا کے طاہر بوتین، لبنان کے کمال فخر الدین، متحدہ عرب امارات کے جعفر زینب اور عراق کے خالد زعتر شامل ہیں۔

.......

/169