ابنا: قوی امکان ہے کہ ایران اور چھہ فریقی مذاکرات کار کے درمیان مذاکرات کا اگلا مرحلہ بیس فروری کو نیو یارک میں ہوگا، مذاکرات کے اگلے مرحلے کا مقصد ایران کے جوہری مسئلہ کے حل سے متعلق حتمی معاہدہ تیار کرنا ہے۔ اس سے پہلے امریکہ کی وزارت خارجہ کی ترجمان جینیفر پسیکی نے اعادہ کیا تھا کہ چھہ فریقی مذاکرات کار اور ایران کے نمائندوں کا اگلا اجلاس نیو یارک میں منعقد کئے جانے کا منصوبہ ہے۔ موصوفہ کے مطابق یورپی یونین کی امور خارجہ کی سربراہ کیتھرین ایشٹن اور ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف مذاکرات کے اگلے مرحلے کی تاریخ اور مقام پر اتفاق کر چکے ہیں۔
.......
/169