ابنا: شامي ٹيلي ويژن چينل کي رپورٹ کے مطابق شامي فوج نے حمص کے مضافات ميں واقع شہر تلکخ کے آس پاس کے گاؤں زارہ اور ديہي علاقوں ميں دہشت گردوں کي کئي ٹيموں کا قلع قمع کرديا ۔ ہلاک ہونےوالے دہشت گردوں ميں زيادہ تر کا تعلق سعودي عرب، تيونس، ليبيا، مصر اور لبنان سے ہے ۔اس درميان شامي ٹيلي ويژن چينل نے يہ بھي خبردي ہے کہ فوج نے حمص صوبے کے شہر تلکخ کے مضافاتي علاقوں ميں دہشت گردوں کے ايک خفيہ اڈے کو بھي تباہ کرديا ہے ۔ ايک فوجي عہديدار کا کہنا ہے کہ حمص کے تلکخ علاقے ميں شامي فوج کي پيشقدمي بہت ہي کاميابي کے ساتھ انجام پائي ہے۔ اس وقت دہشت گردوں کا ايک اور خفيہ ٹکھانہ البرج کے علاقے ميں فوج کے محاصرے ميں آگيا ہے ۔ايک شامي فوجي عہديدار کا کہنا ہے کہ حمص کے علاقے زارہ ميں سلفي دہشت گردوں کا بہت بڑا اڈہ ہے جہاں بڑي تعداد ميں دہشت گرد موجود ہيں اور اس علاقے ميں دہشت گردوں پرکئي طرف سے حملہ کيا گيا ہے جس کے نتيجے ميں بڑي تعداد ميں دہشت گرد مارے گئے ہيں۔ ہلاک ہونے والوں ميں ان کا ايک اہم کمانڈر ابوقتادہ بھي شامل ہے جس کا تعلق ليبيا سے تھا۔
.......
/169