28 جنوری 2014 - 20:30
ایران میں آئی اے ای اے کے معائنہ کار

ایٹمی انرجی کی عالمی ایجنسی آئي اے ای اے کے معائنہ کار گچین کان کا معائنہ کرنے ساحلی شہر بندر عباس پہنچ چکے ہیں۔ گچين کان کا معائنہ، ایران اور آئي اے ای اے کے معاہدے کے تحت انجام پارہا ہے۔

ابنا: ایران کے ایٹمی ادارے کے ترجمان بہروز کمالوندی نے آج ایک گفتگو میں کہا کہ قوی امکان ہے کہ آئي اے ای اے کے معائنہ کار آج شام تک گچین کان کا معائنہ مکمل کرلیں گے اور تہران لوٹ جائيں گے۔ کمالوندی کے مطابق آئي اے ای اے کے انسپکٹر آج رات ہی تہران سے روانہ ہوجائيں گے۔ واضح رہے کہ آئي اے ای اے کے معائنہ کاروں نے آٹھ دسمبر کو اراک کے ہیوی واٹر ری ایکٹر کا معائنہ کیا تھا۔

.......

/169