28 جنوری 2014 - 20:30
پاکستان: صدر مملکت سے بلوچستان کے گورنر کی ملاقات

پاکستان کے صدر نے صوبہ بلوچستان کے گورنر سے ملاقات کی ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق پاکستانی صدر ممنون حسین نے صوبۂ بلوچستان کے گورنر محمد خان اچکزئی کے ساتھ ملاقات میں اس صوبے ميں شیعہ زائرین کی بس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ممنون حسین نے کہا کہ حکومت پاکستان اس حاد‏ثے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لئے ٹھوس اقدمات انجام دے گي اور انہيں سخت سزائیں دی جائیں گي ۔ قابل ذکر ہے کہ 21 جنوری کو پاکستان کے صوبے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں شیعہ زائرین کی دو بسوں پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے 28 زائرین کو شہید اور متعدد دیگر کو زخمی کردیا تھا۔

.......

/169