ابنا: سروے کے مطابق صرف 20 فیصد امریکی باشندے اس ملک کی صورت حال کے حوالے سے باراک اوباما کی پانچویں تقریر سنّنے کے خواہشمند ہیں
مطابق امریکہ کے "ہریس انٹراکٹیو" سروے سینٹر نے یہ سروے نتائع امریکہ کے 2047 باشندوں سے انٹرویو کے بعد شائع کئے ہیں۔
یہ سروے امریکہ کے صدر باراک اوباما کی اس ملک کی صورت حال کے حوالے سے سالانہ پانچویں خطاب کے موقع پر کروایا گیا ہے۔
اوباما کا یہ خطاب منگل کی رات مقامی وقت پر متوقع ہے۔ امریکہ میں انجام پانے والے سروے میں شرکت کرنے والے 61 فیصد امریکی باشندوں نے اس ملک کی مجموعی صورت حال کو منفی قرار دیا ہے۔
دوسری جانب امریکہ میں کئی دیگر اداروں کی جانب سے انجام پانے والے سروے رپورٹوں سے نشاندہی ہوتی ہے کہ امریکی صدر باراک اوباما کی مقبولیت گھٹ کر43 فیصد رہ گئی ہے۔.......
/169