26 جنوری 2014 - 20:30
دمشق میں دہشتگردوں کی ہلاکت

شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں اس ملک کی فوج کے جاری آپریشن میں سو سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

ابنا: شام کی فوج نے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں القدم کے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف کاروائی کرکے دیگر علاقوں میں منتقل ہونے کی دہشتگردوں کی کوشش کو ناکام بنادیا جبکہ اس کاروائی میں ایک سو بیس سے زائد دہشتگرد ہلاک ہوئے اور ساتھ ہی ان دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی ضبط کیا گیا۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ دمشق کے اطراف کے دیگر علاقوں میں دہشتگردوں کے خلاف فوجی کاروائی جاری ہے جس میں ان دہشتگردوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ ادھر حمص کے گورنر نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے نمائندے سے ہم آہنگی سے اس علاقے سے عام شہریوں کو باہر نکالنے کی کوشش، کی جارہی ہے جس کے بعد فوجی آپریشن شروع کیا جائیگا۔ حمص کے گورنر نے یہ بھی کہا کہ شام کی حکومت، مختلف علاقوں میں دوائیں اور غذائی اشیاء پہنچانے میں اپنی کسی کوشش سے دریغ نہیں کررہی ہے۔

.......

/169