26 جنوری 2014 - 20:30
عراق، الانبار میں جانی نقصان کے اعدادوشمار

عراقی کے طبی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صوبے الانبار میں عراقی فوج کے آپریشن میں گذشتہ ایک مہینے کے دوران چھے سو چھیاسٹھ افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

ابنا: صوبے الانبار کے محکمۂ صحت کے ایک اعلی عہدیدار کے حوالے سے اعلان کیا گیا ہے کہ تیس دسمبر سے تکفیری دہشتگردوں کے خلاف عراقی فوج کے شروع ہونے والے آپریشن میں، جو ابھی بدستور جاری ہے، ایک سو پچّیس افراد ہلاک اور پانچ سو اکتالیس دیگر زخمی ہوئے ہیں۔ عراق کے صوبے الانبار میں یہ فوجی آپریشن ایسی حالت میں جاری ہے کہ اس علاقے کے عوام اور قبائل بھی عراقی فوج کی ہمراہی کررہے ہیں جس کے نتیجے میں تکفیری دہشتگرد گروہوں کو سخت ہزیمت اٹھانا پڑی ہے۔ بعض عراقی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تکفیری دہشتگرد گروہوں کا مقصد، کہ جنھیں سعودی عرب کی مکمل حمایت و پشتپناہی حاصل ہے، عراق میں بدامنی پھیلانا ہے اور وہ حالات بگاڑ کر اس ملک کی نوری المالکی حکومت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔

.......

/169