25 جنوری 2014 - 20:30
حزب اللہ، لبنان میں تکفیریوں کی سازشیں ناکام رہیں گي

حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ لبنان میں تکفیریوں کی سازشیں ناکام ہوکر رہیں گي۔

ابنا: حزب اللہ کی مجلس عاملہ کے سربراہ ہاشم صفی الدین نے شہید حیدر احمد کی مجلس ترحیم سے خطاب میں کہا کہ تکفیری گروہ اپنے مذموم اہداف حاصل کرنے اور لبنان میں بدامنی پھیلانے کےلئے کسی بھی طرح کی مجرمانہ کاروائي سے فروگذاشت نہیں کرتے۔ جید احمد بیروت کے جنوبی علاقے ضاحیہ میں حالیہ دہشتگردانہ بم دھماکے میں شہید ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ ہمہ گیر اور قومی اتحاد کی حکومت برسر اقتدار لانے کی کوشش کررہی ہے چونکہ اسی طرح کی حکومت، ملک کے مسائل کو حل کرسکتی ہے۔ واضح رہے کہ لبنان میں تمام پارٹیوں کی کوششوں کے باوجود سعد حریری کی خلاف ورزیوں اور سعودی عرب کی کھلی مداخلت کی وجہ سے لبنان میں حکومت نہیں بن پارہی ہے۔

.......

/169