22 جنوری 2014 - 20:30
شام میں بشار اسد کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا: روس

روس کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ صدر بشار اسد کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ حقیقی معنی میں شام کے صدر ہیں۔

ابنا: روس کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ صدر بشار اسد کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا کیونکہ وہ حقیقی معنی میں شام کے صدر ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈمیتری مڈودوف نے آج سی این این سے انٹرویو میں کہا کہ شام کےحالات نہایت بحرانی ہیں اور ایسے حالات کا نہایت باریک بینی سے جائزہ لئے جانے کی ضرورت ہے تا کہ حقائق روشن ہوں۔ روسی وزیر اعظم نے کہا کہ شام میں جو لوگ مارے جا رہے ہیں اس کا ذمہ دار مکمل طرح سے شام کی حکومت کو نہیں ٹہرایا جانا چاہیئے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بعض علاقوں پر دہشتگردوں کا قبضہ ہے اور ان کی مجرمانہ کاروائياں اب سب پر ثابت ہوچکی ہیں۔روسی وزیراعظم نے کہا کہ جنیوا ٹو کانفرنس کا ہدف یہ ہونا چاہیئے کہ مخالفین اور حکومت دمشق کے درمیان مذاکرات انجام پائيں اور اسکے نتیجے میں شام کے بحران کی کوئي راہ نکالی جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲