22 جنوری 2014 - 20:30
پشاور : اسکیم چوک کے قریب گیراج میں دھماکا،5افراد جاں بحق

پشاور کے علاقے اسکیم چوک کے قریب واقع ایک ورک شاپ میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں کم از کم 5افراد جاں بحق ،اور6زخمی ہو گئے ،دھماکے سے پوری ورک شاپ تباہ ہو گئی۔

ابنا: پشاور کے علاقے ا سکیم چوک کے قریب واقع ایک ورک شاپ میں زوردار دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجہ میں کم از کم 5افراد جاں بحق ،اور6زخمی ہو گئے ،دھماکے سے پوری ورک شاپ تباہ ہو گئی۔  واقعے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ شاہدین کے مطابق دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ5گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق ابھی تحقیقات جا ری ہیں جس کے بعد تصدیق ہو سکے گی کہ دھماکا سلینڈر کا تھا یا کسی باردوی مواد پھٹا ہے تاہم دھماکے کی وجہ سے ایک گڑھا بھی پڑ گیا ہے۔پولیس اور امدادی ادارے دھماکے کی جگہ پہنچ چکے ہیں جبکہ امدادی کام شروع کر دئے گئے ہیں۔

.......

/169