20 جنوری 2014 - 20:30
ناصر کبیر(ع) بین الاقوامی کانفرنس میں ملکی اور بیرون ملکی شخصیات کی شرکت+تصاویر

ناصر کبیر(ع) بین الاقوامی کانفرنس آج صبح ملک اور بیرون ملک کی عظیم علمی و سیاسی شخصیات کی موجودگی میں شروع ہوئی۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے صوبہ مازندران کے شہر محمود آباد میں ناصر کبیر(ع) بین الاقوامی کانفرنس آج صبح اس ملک کی عظیم علمی و سیاسی شخصیات نیز دیگر ممالک سے تشریف لائے مہمانوں کی موجودگی میں شروع ہوئی۔  امام زادہ حسن بن علی معروف ناصر کبیر کی عظیم شخصیت کے حوالے سے اہل البیت(ع) عالمی اسمبلی کی جانب سے منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز آیت اللہ االعظمیٰ جوادی آملی کے پیغام کی قرائت سے ہوا۔اس عظیم الشان کانفرنس کے آج پہلے روز بیرون ملک سے تشریف لائے ہوئے مہمانوں کے علاوہ مازندران کے آیات عظام اور ملک کی علمی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ «ابومحمد حسن بن علی بن حسن بن علی بن عُمر بن زین العابدین بن حسین بن علی بن ابی طالب(ع)»  جن کا لقب ناصر کبیر اور ناصر الحق تھا امام حسین علیہ السلام کے پوتوں میں سے تھے جنہوں نے تیسری صدی ہجری میں ایران کے شہر طبرستان میں حکومت کی اور ایران کے شمالی علاقوں میں بہت ساروں کو دین مبین اسلام کی طرف دعوت دی۔ انہوں نے ۲۵ شعبان ۳۰۴ صدی ہجری میں وفات پائی اور شہر آمل کے علاقہ محمود آباد میں مدفون ہوئے۔ ناصر کبیر سید مرتضی اور سید رضی کے نانا تھے۔ مذہب تشیع کے پھیلانے میں ان کی بے شمار خدمات ہیں۔اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی نے دیگر اداروں کے تعاون سے پہلی مرتبہ اس امام زادہ کی خدمات کے پیش نظر بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲