20 جنوری 2014 - 20:30
ایران کی جانب سے اسلامی ملکوں کو انتہا پسندی کا مقابلہ کرنے کی دعوت

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت نے اسلامی ملکوں کو انتہاپسندی و تشدد کا مقابلہ کرنے کی دعوت دی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر ثقافت نے اسلامی ملکوں کو انتہاپسندی و تشدد کا مقابلہ کرنے کی دعوت دی ہے۔ ارنا کے ساتھ گفتگو میں "علی جنتی" نے امت اسلامیہ کے دشمنوں کی مختلف سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے ان سازشوں کے مقابلے کے لئے ، وحدت اسلامی جیسی کانفرنسوں کے انعقاد کو ضروری قرار دیا ہے۔ ایران کے وزیر ثقافت نے انتہاپسندی و تشدد سے پاک دنیا پر مبنی اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر کی تجویز کہ جیسے اس ادارے میں اکثریتی آراء کے ساتھ منظور کرلیا گیا ، ایران کے لئے ایک بڑی کامیابی قرار دیا اور کہا کہ عالمی وحدت اسلامی کانفرنس کے بنیادی ترین موضوعات میں سے ایک انتہا پسندی اور تشدد سے پاک دنیا کے حوالے سے کمیشن کی تشکیل تھا۔ ایران کے وزیر ثقافت "علی جنتی" نے کہا کہ امت اسلامیہ میں اتحاد و یکجہتی نہایت ہی ضروری ہے اور اسلام دشمن طاقتوں کی سازشوں کا مقابلہ بھی صرف صرف اتحاد وحدت کی تقویت کے ذریعے ہی کیا جاسکتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲