ابنا: ایران کی سپاہ پاسدارن انقلاب اسلامی کی ایئر فورس کے سربراہ امیر علی حاجی زادہ نے صوبہ سیستان بلوچستان کے علاقے چابہار میں واقع بحری اڈے کے دورے کے موقع پر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس وقت بہترین حالات میں ہے۔
سردار حاجی زادہ نے خطے اور دنیا کے حساس حالات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ ایران نے دشمن کے تمام تر اندازوں کو غلط ثابت کر دیا ہے اس لئے دشمن کے اسٹریٹجیک ادارے اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود ایران کے خلاف کسی قسم کے فوجی اقدام سے گریز کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران کا اسلامی نظام مختلف میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کو برقرار رکھنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔.......
/169