اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی اور دیگر اداروں کے تعاون سے ۲۱ اور ۲۲ جنوری کو ’’بین الاقوامی ناصر کبیر کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں ملک اور بیرون ملک کے علماء اور دانشمندوں کی شرکت متوقع ہے۔ ایران کے صوبہ مازندران کے شہر آمل میں یہ بین الاقوامی کانفرنس پہلی بار منعقد کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ «ابومحمد حسن بن علی بن حسن بن علی بن عُمر بن زین العابدین بن حسین بن علی بن ابی طالب(ع)» جن کا لقب ناصر کبیر اور ناصر الحق تھا امام حسین علیہ السلام کے پوتوں میں سے تھے جنہوں نے تیسری صدی ہجری میں ایران کے شہر طبرستان میں حکومت کی اور ایران کے شمالی علاقوں میں بہت ساروں کو دین مبین اسلام کی طرف دعوت دی۔ انہوں نے ۲۵ شعبان ۳۰۴ صدی ہجری میں وفات پائی اور شہر آمل میں مدفون ہوئے۔ ناصر کبیر سید مرتضی اور سید رضی کے نانا تھے۔ مذہب تشیع کے پھیلانے میں ان کی بے شمار خدمات ہیں۔اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی نے دیگر اداروں کے تعاون سے پہلی مرتبہ اس امام زادہ کی خدمات کے پیش نظر بین الاقوامی کانفرنس کے انعقاد کا بیڑہ اٹھایا ہے اس کانفرنس کے انعقاد کے لیے اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کی منیجمنٹ کمیٹی نے شہر آمل کا دورہ کیا اور اس شہر کے حکومتی عہدہ داروں سے گفتگو کی۔ 

















۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲