15 جنوری 2014 - 20:30
بحرین میں آل خلیفہ کے جاری جرائم

بحرین میں آل خلیفہ کی سیکیورٹی فورسیز نے ایکبار پھر پرامن مظاہرین کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنایا ہے۔

ابنا: آل خلیفہ کی سیکیورٹی فورسیز نے نبیہ صالح اور سنابس کے علاقے میں بحرینی عوام کا مقابلہ کرنے کی غرض سے مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کا استعمال کیا اور پرامن مظاہرہ کرنے والے کئی افراد کو گرفتار کرلیا۔بحرین کے دارالحکومت منامہ کے مغرب میں واقع شارع خان کے علاقے میں بھی بحرینی مسلمانوں نے آل خلیفہ کے سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب شیعہ مسلمانوں کے مقدس مقامات پر حملوں کے خلاف مظاہرہ کیا اور بحرین میں تباہ کی جانے والی مساجد کی دوبارہ تعمیر کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ بحرین میں آل خلیفہ کی آمرانہ حکومت کے خلاف اس ملک کے مسلمانوں کے پرامن احتجاج کا سلسلہ بدستور جاری ہے جو اپنے ملک میں جمہوری نظام حکومت کی برقراری اور سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کررہے ہیں۔

 ......./169