14 جنوری 2014 - 20:30
جامعہ عروۃ الوثقی کی جناب سے جلوس میلاد النبی(ص) کا شاندار استقبال

عید میلادالنبی (ص) کے موقع پر امسال شیعہ سنی وحدت کی بےمثال تصویر دیکھنے میں آئی ہے۔

ابنا: عید میلادالنبی (ص) کے موقع پر امسال شیعہ سنی وحدت کی بےمثال تصویر دیکھنے میں آئی اور پاکستان بھر میں اہل تشیع کی جانب سے اہلسنت بھائیوں کے ساتھ ہی عید میلادالنبی منائی گئی اور اہل تشیع کی کثیر تعداد نے میلاد النبی (ص) کے جلوسوں میں شرکت کی اور استقبالیہ کیمپ بھی لگائے۔ جامعہ عروۃ الوثقی کی جانب سے چونگی امر سدھو پر استقبالیہ کیمپ لگایا گیا جہاں عید میلادالنبی کے جلوس کا شاندار استقبال کیا گیا اور فضا شیعہ سنی بھائی بھائی کے نعروں سے گونجتی رہی۔ اس موقع پر جامعہ عروۃ الوثقی کے اساتذہ اور طلباء کی کثیر تعداد کیمپ میں موجود رہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲