ابنا: صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے آج جنوب مغربی ایران کے صوبے خوزستان میں مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ میں کہا کہ ایران نے کبھی بھی کسی ملک کے خلاف جارحیت نہیں کی وہ ایسا کوئی عزم بھی نہیں رکھتی حتی ایران کے خلاف عراق کی مسلط کردہ جنگ میں بھی ایران نے صرف اپنی سرزمین کا دفاع کیا ہے۔صدر ایران نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ملت ایران، ایک امن پسند قوم ہے، کہا کہ ایران کی مسلح افواج امن کی برقراری کی خواہاں ہیں اور امن کے قیام کے لئے طاقتور اور تربیت یافتہ مسلح افواج کی ضرورت ہے ۔ جناب حسن روحانی نے مزید کہا کہ ایران کبھی بھی مہلک ہتھیاروں کی فکر میں نہيں رہا اور عام تباہی پھیلانے والے اور مہلک ہتھیاروں پر پابندی کے تمام بین الاقوامی کنوینشنوں سے وابستہ ہے۔ ڈاکٹر روحانی نے مزید کہا کہ ایران پرامن ایٹمی ٹکنالوجی کے استعمال میں اپنی بات پر قائم ہے۔
.......
/169