14 جنوری 2014 - 20:30
شام میں عیسائی پادری کی نبش قبر+ تصاویر

شام کے علاقے معلولا میں تکفیری دھشتگردوں نے عیسائیوں کے چرچ پر حملہ کر کے اس میں مدفون عیسائی پادری کی قبر کھود دی اور اس کی ہڈیاں نکال کر باہر ڈال دیں۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے علاقے معلولا میں تکفیری دھشتگردوں نے عیسائیوں کے چرچ پر حملہ کر کے چرچ میں موجود ایک شخص کو ہلاک کر دیا جبکہ بعض افراد کو اغوا کر لیا ہے دریں اثنا جبہۃ النصرہ کے بعض عناصر نے اس چرچ میں دفن عیسائی پادری کی قبر کھود کر اس کی ہڈیاں باہر ڈال دی ہیں یہ عیسائی پادری ۱۹۶۰ میں فوت ہوا تھا جسے اسی چرچ میں دفن کر دیا گیا تھا۔شام میں تکفیری دھشتگردوں کے ہاتھوں مذہبی مقدسات کی توہین روز کا معمول بن گیا ہے کبھی اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کی جاتی ہے اور کھبی دیگر مذاہب کے مقدسات کی۔ کبھی اصحاب رسول(ص) کی قبروں کو کھودا جاتا ہے اور کبھی آل رسول(ص) کے روضوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔ دنیا خود فیصلہ کرے کہ اس قوم کا مذہب کیا ہے جو کسی مذہبی مقدسات کے احترام کے قائل نہیں ہے؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲