ابنا: ایران کے وزیر خارجہ، امّان میں اردن کے حکام سے ملاقات و گفتگو کے بعد شام کے دورے پر دمشق پہنچے جہاں انھوں نے اس ملک کے صدر بشار اسد سے ملاقات کی۔ شام کے حکام سے ایران کے وزیر خارجہ کی ملاقات و گفتگو کا موضوع، علاقائی مسائل کے ساتھ ساتھ شام کے بارے میں جنیوا ٹو کانفرنس کا انعقاد ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ، شامی حکام سے گفتگو کے بعدروسی حکام سے گفتگو کیلئے ماسکو کا دورہ کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا اعلان کیا ہے کہ تہران شام کے بحران کے سیہسی حل میں ہر طرح کے تعاون کیلئے آمادہ ہے۔
.......
/169